Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
فیصل سبزواری نے باقاعدہ دوسری شادی کرلی | زرائع نیوز

فیصل سبزواری نے باقاعدہ دوسری شادی کرلی

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے رکن اور سابق رکن اسمبلی فیصل سبزواری نے اینکر مدیحہ عباس سے باضابطہ شادی کرلی۔
ذرائع کے مطابق دونوں تین سال سے رشتے سے منسلک تھے البتہ حتمی اعلان انہوں نے تقریب کے ذریعے کیا۔
فیصل سبزواری کی پہلی اہلیہ امریکا میں ہیں، ان کی پہلی شادی بھی پسند کی ہوئی تھی جن نے دو بچے ہیں۔
سال 2013 سے قبل فیصل سبزواری ایم کیو ایم قیادت سے ناراضی کے باعث اپنی پہلی اہلیہ کے ساتھ امریکا گئے تھے جس کے بعد وہاں ٹریفک حادثہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں انہیں قانونی معاملات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
فیصل سبزواری نے 23 اگست کو ایم کیو ایم پاکستان کی حمایت کا اعلان کیا اور واپس آکر متحرک کردار ادا کیا، البتہ گزشتہ چند ماہ سے وہ سیاسی سرگرمیوں سے دور تھے جس کی کوئی خاص وجہ نہیں تھے۔
ولیمے کی پرتعیش تقریب میں گورنر سندھ، وزیر اعلی سندھ سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی اور نوبیاہتا جوڑے کو مبارک باد پیش کی۔