جج ارشد ملک کی ویڈیو بنانے والا ملزم میاں‌طارق گرفتار

سابق وزیر اعظم نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس میں سزا سنانے والے احتساب عدالت کے  جج ارشد ملک کی ویڈیو بنانے والا مرکزی ملزم میاں طارق کو گرفتار کر لیا، مریم نواز نے خوفناک ردعمل دے دیا۔

میاں طارق کو ایف آئی اے اسلام آباد کے سائبر کرائم ونگ نے کیا، ملزم کے گھر سے ویڈیو بھی برآمد کی گئی جس کا فرانزک کرالیا گیا۔ ذرائع کے مطابق میاں طارق دو روز سے تحویل میں تھے اب اُن کی گرفتار ی ظاہر کی گئی۔

میاں طارق دبئی فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا، ملزم طارق محمود کو سول جج شائستہ کنڈی کی عدالت میں پیش کیا گیا عدالت نے ملزم کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا، ملزم کو عدالت میں بکتر بندگاڑی میں انتہائی سخت سیکورٹی میں لایا گیا۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرائے گئے اپنے بیان حلفی میں میاں طارق کا بھی ذکر کیا ہے۔

دوسری جانب مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مطالباکہ کیا حسین نواز کی دورانِ حراست تصویر لیک کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے۔