Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
عید کے دنوں میں کورونا پھیلائو سے متعلق ایڈوائزری جاری | زرائع نیوز

عید کے دنوں میں کورونا پھیلائو سے متعلق ایڈوائزری جاری

کراچی: حکومت سندھ نےعید الفطرکے موقع پرکورونا وائرس سے متعلق جاری کردہ کورونا ایڈوائزری میں کہا ہے کہ عوام عید کے موقع پرکووڈ سے محفوظ رہنے کے لیے عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری کردہ تجاویز پرعمل کریں،سماجی فاصلہ برقراررکھیں اور پہلے کی طرح ماسک کا استعمال ضرورکریں۔

ایڈوائزری کے مطابق خاص طورپررش والی جگہوں پرجانے سے پرہیزکیا جائے، صابن سے اچھی طرح ہاتھ دھوئیں،اگر کھانسی، زکام یا سانس لینے میں دشواری محسوس ہو تو اپنے قریبی مرکز صحت پر جا کر کووڈ کا ٹیسٹ کروائیں،اگرآپ کو کووڈ ویکسین لگے 6 ماہ سے ایک سال گزر چکا ہے تو حکومت سندھ کے مقررہ سینٹرز پر جا کے بوسٹر ویکسین ضرورلگوائیں ۔

اس کے علاوہ ضعیف افراد اور وہ لوگ جن کی دوسری بیماریوں کی وجہ سے قوت مدافعت کم ہو گئی ہو وہ بھی جلد از جلد بوسٹر ویکسین لگوائیں۔