Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
ملک ریاض کی گرفتاری کا مطالبہ | زرائع نیوز

ملک ریاض کی گرفتاری کا مطالبہ

برطانوی ایجنسی نے جب سے ملک ریاض کے خلاف تحقیقات مکمل کیں اور جرمانہ ادائیگی کی تصدیق کی اُس وقت سے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا پر خاموشی طاری ہے البتہ سوشل میڈیا صارفین اس خبر پر تبصرہ کررہے ہیں۔

تحریک انصاف کے چیئرمین اور وزیراعظم پاکستان عمران خان ایک نہیں بلکہ متعدد بار یہ بات واضح کرچکے کہ جن لوگوں نے ملک کا پیسہ باہر بھیجا، جائیدادیں بنائیں، منی لانڈرنگ کی اُن کے لیے کوئی نرم گوشہ نہیں، خواہ کوئی بھی شخص شامل ہو اُسے کوئی سہولت نہیں دی جائے گی بلکہ قانون کی طرح نمٹا جائے گا۔

برطانوی ایجنسی کی تصدیق کے باوجود تحریک انصاف کی حکومت نے خاموشی اختیار کی اور اب تک پاکستان واپس آنے والی اربوں روپے کی رقم کا تعلق ملک ریاض سے نہیں جوڑا گیا مگر دو روز قبل بحریہ ٹاؤن کے مالک خود اس بات کا اعتراف کرچکے کہ لندن کی پراپرٹی اُن کی ہی تھی۔

معاونِ خصوصی برائے احتساب کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ نواز، شہباز اور دیگر تک پہنچے گا کیونکہ جو رقم واپس آئی اُن کے پیچھے ان ہی لوگوں کے ہاتھ ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جمعے کی نماز سے قبل ملک ریاض کی گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا اور دیکھتے ہی دیکھتے ArrestMalikRiaz# پاکستان میں ٹاپ ٹرینڈ بن گیا، تحریک انصاف کے کارکن بھی اس ہیش ٹیگ کو استعمال کر کے اپنے رائے کا اظہار کررہے ہیں جبکہ بہت ساروں نے وزیراعظم کو اُن کا وعدہ یاد دلایا اور بتایا کہ انہوں نے کرپشن کے خاتمے کے لیے ووٹ دیا اب موقع ہے تو ملک ریاض کو گرفتار کر کے مثال قائم کی جائے۔

https://twitter.com/Atifrauf79/status/1202840180136325121?s=20

https://twitter.com/Mr_Shandaar/status/1202899908560408576?s=20

https://twitter.com/youmisto/status/1202896266549706752?s=20