Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6121
جمعے کے دن سورۃ الکہف پڑھنے کی فضیلت |

جمعے کے دن سورۃ الکہف پڑھنے کی فضیلت

جمعے کا دن مسلمانوں کے لیے عیدِ ثانی بھی ہے، کیونکہ اس روز اجتماعی نماز کا اہتمام کیا جاتا ہے جبکہ نبی ﷺ نے بھی اس روز کو پسند فرمایا۔

جمعے کے روز سورۃ کہف کی تلاوت

جمعہ کے دن سورہ کہف پڑھنے کی بڑی فضیلت وارد ہے۔

حضرت ابوسعید خدری سے مروی ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس نے جمعہ کے دن سورہ¿ کہف پڑھی تو اس جمعہ سے دوسرے جمعہ تک اس کے لیے نور کو روشن کردیا جاتا ہے“۔ (صحیح الجامع)

اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ سورۂ کہف کو جمعہ کے دن کیساتھ کوئی خاص مناسبت ہے، جسکی وجہ سے اس دن میں اس کی تلاوت کے لئے خصوصیت کیساتھ ترغیب دی ہے۔

نبی کریم ﷺ کا فرمان ہے

’’جس شخص نے جمعہ کے دن سورہ کہف کی تلاوت کی قیامت کے دن اس کے قدموں تلے سے روشنی پھوٹے گی جو آسمان کی بلندی تک چلی جائے گی ،اور اس شخص کو قیامت کے اندھیروں میں روشن کر دیگی۔ اور اس کے دو جمعوں کے درمیان تمام گناہوں کو معاف کر دیا جائیگا

ایک اور روایت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہی سے منقول ہے، آپ نے فرمایا: جو شخص سورہٴ کہف کی دس آیات حفظ کرے گا اسے دجّال نقصان نہیں پہنچاسکے گا اور جو شخص اس سورہ کی آخری آیات حفظ کرے گا روزِ قیامت یہ اس کے لئے روشنی بن جائیں گی۔