Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
بلوچستان سے چار بے گناہ خواتین کی گرفتاری، حکومت کے گلے پڑ گئی | زرائع نیوز

بلوچستان سے چار بے گناہ خواتین کی گرفتاری، حکومت کے گلے پڑ گئی

اسلام آباد: حکومت کی اتحادی جماعت بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل نے وفاق سے علیحدگی کی دھمکی دے دی جس کے بعد تحریک انصاف کی قیادت پریشانی کا شکار ہے۔

بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے گزشتہ روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں بلوچستان سے گرفتار ہونے والی خواتین کے معاملے پر حکومتی خاموشی کو سوالیہ نشان قرار دیتے ہوئے حکومت سے علیحدہ ہونے کی دھمکی دی۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں بی این پی مینگل اور فاٹا سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی نے اسپیکر ڈائس کے سامنے دھرنا دیا۔ بی این پی مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل کا کہنا تھا کہ انہوں نے پہلے بھی کئی حکومتوں سے استعفا دیا اب بھی حکومت سے الگ ہوسکتے ہیں۔ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے خواتین کی رہائی کا حکم دیتے ہوئے کل وزیر داخلہ کو ایوان میں طلب کرلیا۔

یاد رہے کہ چند روز قبل سیکیورٹی فورسز نے چار خواتین کو گرفتار کر کے اُن کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا تھا، ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ خواتین کا تعلق دہشت گردوں سے جوڑا گیا۔