Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
فواد چوہدری کا جیل بھرو تحریک میں سب سے پہلے جہلم سے گرفتاری دینے کا اعلان | زرائع نیوز

فواد چوہدری کا جیل بھرو تحریک میں سب سے پہلے جہلم سے گرفتاری دینے کا اعلان

کراچی :فواد چوہدری نے جیل بھرو تحریک میں سب سے پہلے جہلم سے گرفتاری دینے کا اعلان کر دیا۔

تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ جیل بھر تحریک ہم شروع کر چکے ہیں،جیل بھرو تحریک میں ہزاروں لوگ رجسٹریشن کرا رہے ہیں،جیل بھرو تحریک میں سب سے پہلے جہلم سے گرفتاری دوں گا،پاکستان نے عام انتخابات کی طرف جانا ہے،نگران سیٹ اپ لگایا گیا مگر ان کے اثاثے ہی ظاہر نہیں کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری اور نواز شریف سمیت دیگر کے پیسے ملک میں واپس لائے جائیں،ان کو ہر 10 سال بعد ہمارے سر پر بیٹھا دیا جاتا ہے،یہ پاکستان کا سیاسی ڈھانچہ بھی تباہ کر رہے ہیں،ان لوگوں نے اپنے پیسے بیرون ملک رکھے ہوئے ہیں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے پیسے باہر رکھ کر عوام پر ٹیکس پر ٹیکس لگا رہے ہیں،شاہد خاقان عباسی نے کہا جو ایماندار وہ عدالتوں میں ہیں اور کرپٹ لوگ حکومت میں ہیں،میں سپریم کورٹ کا وکیل ہوں اور بغیر وارنٹ اٹھا لیا گیا،پنجاب اور خیبر پختونخوا میں اسمبلیاں ٹوٹی ہیں مگر انتخابات کی تاریخ اب نہیں دی گئی۔