سماجی رابطے اور مائیکروبلاگنگ کی ویب سائٹ ٹویٹر نے کشمیر یا دیگر موضوعات پر لکھنے والے متعدد صارفین کے اکاؤنٹ دو روز قبل بغیر کسی نوٹس یا وجہ کے بند کردیے تھے جس کے بعد صارفین پریشانی کا شکار ہوگئے۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے ٹویٹر کے اس اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے پاکستانی صارفین کو ہدایت کی تھی کہ اگر اُن کے ساتھ مسئلہ ہے تو ای میل کریں تاکہ معاملے کو ٹویٹر انتظامیہ کے سامنے اٹھایا جائے اور انہیں ہدایت کی جائے کہ اکاؤنٹ بحال کریں۔
ایک روز قبل عمالقہ نامی خاتون نے ٹویٹ میں میجر جنرل آصف غفور کو مینشن کر کے بتایا کہ ’سر آصف غفور کے تعاون سے ہمارے سسپنڈ ٹوئیڑ اکاونٹ واپس ریکور ہونا شروع ہوگئے ہیں اور ہم سر @peaceforchange کی اس کاوش پر انکو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ان شاء الله ہم ہر محاذ پر اپنی افواجِ پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں‘۔
میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ذاتی اکاؤنٹ سے جواب دیتے ہوئے بتایا کہ ’سچائی کو کبھی دبایا یا چھپایا نہیں جاسکتا، ٹویٹر انتظامیہ ہمارے ساتھ رابطے میں ہے اور انہوں نے تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی، آپ کو جلد مزید پیشرفت دیکھنے کو ملے گی ، انشاء اللہ!!‘‘
Truth always prevails. Twitter authorities are cooperating with logical understanding. More progress soon, IA.@jack
— Asif Ghafoor (@peaceforchange) December 5, 2019
بعد ازاں میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ذاتی اکاؤنٹ سے ایک اور ٹویٹ کر کے بولا شکریہ کی کوئی ضرورت نہیں ہے، آپ نئے اکاؤنٹس کے ساتھ گفتگو میں مصروف نہ ہوں انہیں اسی کام کے لیے بنایا گیا، اپنے کام پر خصوصی توجہ دیں اور دیانت داری سچائی کے ساتھ پاکستان کے لیے کام کریں‘۔
No thanks my dear fellows. Just don’t bother especially about the few irrelevant ran away ones. Keep doing your sincere bit for good of Pakistan. Let them expose themselves through their foul expressions and failing attempts.#PakistanZindabad
— Asif Ghafoor (@peaceforchange) December 5, 2019
