Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
فیس بک نے جماعت اسلامی کا آفیشل پیج بند کردیا | زرائع نیوز

فیس بک نے جماعت اسلامی کا آفیشل پیج بند کردیا

کراچی: سماجی رابطے کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک نے جماعت اسلامی کا آفیشل پیج نہ معلوم وجوہات کی بنیاد پر بند کردیا۔

جماعت اسلامی کے ترجمان صہیت اور امیر کراچی حافظ نعیم الرحمان نے پیج بند ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کشمیریوں کی حمایت کرنے پر انتظامیہ نے اُس آفیشل صفحے کو بند کیا جس پر پانچ لاکھ سے زائد فالوررز موجود تھے۔

جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیج بند ہونے کی الطلاع دیتے ہوئے کہا کہ ’کشمیریوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرنے والے ہزاروں صارفین کے ذاتی اکاؤنٹس اور پیجز کو بند کیا گیا۔

حافظ نعیم نے حکومت پاکستان سے اپیل کی کہ فیس بک کی ا س کھلم کھلا جانبداری و بھارت نوازی کا نوٹس لے اور فوری طور پر ان اکاؤنٹ اور پیجز کو بحال کیا جائے، ایسا نہ کرنے پر فیس بک کو پاکستان میں اپنے کاروبار سے روک دیا جائے کیونکہ وہ پاکستانی مارکیٹ سے سالانہ اربوں ڈالر کمارہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ فیس بک کا ضلعی آفس بھارت کے شہر نئی دہلی میں قائم ہے جہاں انڈین لابی کے لوگوں کی بات کو مانتے ہوئے انتظامیہ نے کشمیریوں سے کھل کر یکجہتی کا اظہار اور اُن کے ساتھ ہونے والے مظالم کا پردہ چاک کرنے

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ فیس بک پاکستانی مارکیٹ سے اربوں ڈالر کما رہا ہے ،فیس بک کا ریجنل آفس بھارت کے شہر دہلی میں قائم ہے جہاں سے انڈین لابی کی حمایت جاری رکھتے ہوئے ان پاکستانیوں اور کشمیریوں کے اکاؤنٹ کو بند کیا جارہا ہے جو مظلوم کشمیریوں کی حمایت کررہے ہیں۔