Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ماہ صیام میں 9 ہیلی کاپٹروں کی مدد سے حرم مکی کی نگرانی | زرائع نیوز

ماہ صیام میں 9 ہیلی کاپٹروں کی مدد سے حرم مکی کی نگرانی

ماہ صیام کے موقع پرعمرہ زائرین کی تعداد بڑھ جانے اور مسجد حرام میں نمازیوں کی تعداد میں اضافے کے پیش نظر حکومت نے متعمرین، زائرین، نمازیوں اور روزہ داروں کو ہر طرح کی سہولت فراہم کرنے کے لیے موثر اقدامات کیے ہیں۔ وہیں ان کی فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے بھی غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی حکومت نے مسجد حرام میں رش کے باعث کسی بھی ہنگامی حالت سےنمٹنے اور رش کو مانیٹر کرنے کے لیے 9 ہیلی کاپٹرز مختص کیے ہیں جو چوبیس گھنٹے کی بنیاد پر زائرین ومتعمرین کو مناسک کی ادائی میں ہر ممکن سہولت بھی فراہم کر رہے ہیں۔

 

سعودی پریس ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق فضائی سیکیورٹی کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل محمد عید الحربی نے کہا کہ اس بات نو ہیلی کاپٹر حرم مکی کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹروں اور ایمبولینس طیاروں کو مقرر کرنے کا مقصد زائرین کو ہر ممکن سیکیورٹی ہنگامی طور لاجسٹک اور انسانی امداد مہیا کرنا ہے۔ جدید ترین مواصلاتی آلات سے لیس ان ہیلی کاپٹروں کی مدد سے مسجد حرام اور حرم مکی میں پر ھجوم مقامات پر خاص طور پر نظر رکھی جاتی ہے۔

 حرم مکی کے ساتھ ساتھ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کو ملانے والی مرکزی شاہراہ اور دیگر داخلی اور خارجی راستوں پر بھی شہریوں کی آمدو رفت کو مانیٹر کیا جا رہا ہے۔

جنرل عیدالحربی کا کہنا تھا کہ ان ہیلی کاپٹروں کے لیے شاہ عبداللہ میڈیکل کمپلیکس، النور اسپتال اور حرا اسپتال کے ہیلی پیڈ استعمال کیے جا رہے ہیں۔ حرم مکی میں ہیلی کاپٹروں کی پروازوں کا مقصد کسی ہنگامی صورت میں زائرین اور متعمرین کو بروقت اسپتالوں میں پہنچا کر انہیں ہرممکن طبی امداد فراہم کرنا ہے۔