Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ایف آئی اے نے سوشل میڈیا پر موجود داعش کے 70 اکاؤنٹس کی نشاندہی کردی | زرائع نیوز

ایف آئی اے نے سوشل میڈیا پر موجود داعش کے 70 اکاؤنٹس کی نشاندہی کردی

کراچی (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا کے ذریعے نوجوانوں کو داعش کی طرف راغب کرنے کیلئے استعمال کئے جانے والے سماجی رابطوں کی مختلف ویب سائٹس کے 70 اکاﺅنٹس کا سراغ لگالیا گیا، جن کے ذریعے شدت پسند تنظیم اپنے نظریات کا پرچار کررہی ہے۔

ایف آئی اے کی جانب سے سراغ لگائے جانے والے یہ اکاﺅنٹس نہ صرف کراچی بلکہ اندرون سندھ اور ملک کے دیگر حصوں میں بھی آپریشن کئے جارہے ہیں۔ پولیس نے رینجرز اور دیگر اداروں کے ساتھ مل کر داعش نیٹ ورک کیلئے کام کرنے والے افراد کی چھان بین شروع کردی ہے۔

روزنامہ 92 کے مطابق سوشل میڈیا کے ذریعے داعش میں شمولیت اور خلافت کی سرزمین کی طرف ہجرت کئے جانے کی ترغیب دئیے جانے کے انکشاف کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

اس سلسلے میں سندھ پولیس کے ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ داعش ایک حقیقی خطرہ ہے جس کا اس وقت شہر میں کوئی خاص انفراسٹرکچر تو موجود نہیں ہے تاہم سوشل میڈیا کے ذریعے وہ اپنے پیغامات باآسانی نوجوانوں تک منتقل کررہی ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ اس سلسلے میں تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ سماجی رابطوں کی مختلف ویب سائٹس کے ایسے 70 اکاﺅنٹس بنے ہوئے ہیں جو لوگوں نے غلط ناموں سے بنائے ہیں اور ان کے ذریعے داعش کے نظریات کی تعلیماتدی جارہی ہیں۔