Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
رمضان سے پہلے تبدیلی کے اثرات، سبزیوں‌ سمیت تمام اشیاء کی قیمتوں میں‌ ہوشربا اضافہ | زرائع نیوز

رمضان سے پہلے تبدیلی کے اثرات، سبزیوں‌ سمیت تمام اشیاء کی قیمتوں میں‌ ہوشربا اضافہ

ملک بھر مین مہنگائی کا طوفان تھمنے کا نام نہیں لے رہا، رمضان المبارک جیسے جیسے قریب آتا جا رہا ہے، مارکیٹوں میں اشیاء کے ریٹ دگنے سے بھی زیادہ ہوگئے۔ لاہور میں رمضان المبارک سے قبل سبزیوں اور مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں ہونے والے ہوش ربا اضافے نے شہریوں کو پریشان کر دیا۔

ملک بھر میں فروخت ہونے والی سبزی میں 40 سے 60 روپے تک کا خوفناک اضافہ ہوگیا جبکہ برائیلر مرغی کی قیمت بھی ایک ہفتے میں 200 سے بڑھ کر 281 روپے ہو گئی ۔ لاہور میں سبزیوں اور مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں صرف ایک ہفتے کے دوران 40 سے60 روپے تک کے خوفناک اضافے سے شہری بلبلا اٹھے، جبکہ شہریوں کے ساتھ دکانداروں کی پریشانی میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

شہر میں 40 روپے کلو بکنے والی پیاز 80 روپے کلو، ٹماٹر50 سے بڑھ کر 90 تا 120 روپے کلو، ادرک50 روپے پاؤ سے بڑھ کر 90 روپے پاؤ، گوبھی 30 روپے سے بڑھ کر 55 روپے کلو، کریلا 70 روپے سے بڑھ کر 115 روپے کلو، کدو 45 روپے سے بڑھ کر 90 روپے کلو، لیموں 45 روپے پاؤ سے بڑھ کر 70 روپے پاؤ جبکہ لہسن 110 روپے کلو سے بڑھ کر 160 روپے کلو ہو گیا۔ مرغی کے گوشت کی قیمت بھی آسمان سے باتیں کرنے لگی ہے، جس کی قیمت 200 روپے کلو سے بڑھ کر281 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت اپنے معاملات میں الجھی ہوئی ہے ،اس مہنگائی پر کسی کی توجہ نہیں ہے، رمضان سے قبل مہنگائی نے شہریوں کی چیخیں نکلوا دی ہیں، رمضان آئے گا تو نہ جانے کیا ہو گا۔