کورنگی ریلی کے الزام میں گرفتار افراد رہا

کراچی: شہر قائد کے علاقے کورنگی میں بانی ایم کیو ایم کی حمایت میں ریلی نکالنے کے بعد حراست میں لیے گئے چار کارکنان کو رہا کردیا گیا۔

کراچی میں عوامی تھانے کی حدود میں گزشتہ روز موٹرسائیکل پر سوار سیکڑوں لوگوں نے بانی ایم کیو ایم کے حق میں ریلی نکالی اور نعرے بازی بھی کی۔

ریلی کے بعد حکومتی ذرائع نے دو ٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے اعلامیہ جاری کیا کہ بانی ایم کیو ایم یا ایم کیو ایم لندن کی سیاست کے لیے کوئی جگہ نہیں، سوشل میڈیا پر نرمی یا اجازت دینے کے حوالے سے چلنے والا بیانیہ جھوٹ اور بے بنیاد ہے۔

کورنگی میں ریلی کے بعد ادارے حرکت میں آئے اور لندن کے کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا جبکہ گرفتاریوں کے لیے سیکیورٹی اداروں اور پولیس نے چھاپے بھی مارے۔

ایم کیو ایم لندن کے خلاف سخت کریک ڈاؤن، 28 کارکنان گرفتار، 5 سوشل میڈیا ایکٹویسٹ‌ بھی شامل

عوامی کالونی تھانے میں اس واقعے کا مقدمہ بھی درج کیا گیا جس میں 100 سے زائد افراد کو نامزد کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ شرکا نے پاکستان اور ریاست مخالف نعرے بھی لگائے۔

اب اطلاع یہ آئی ہے کہ گزشتہ روز حراست میں لیے گئے ایم کیو ایم کے چار کارکنوں کو تفتیش کے بعد ’ضمانت‘ پر رہا کردیا گیا ہے، رہائی پانے والوں میں علی، ساجد، سلیم اور جاوید شامل ہیں۔

google.co.id
royal188
royal 188
slot online
rtp slot
https://royal188-akun.shop
royal188
royal 188
slot online
slot online
situs slot
situs slot online
link slot gacor
slot gacor hari ini
situs slot gacor
slot online gacor
slot gacor