Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
محرم الحرام پر تین چھٹیاں، حکومت کا اعلان | زرائع نیوز

محرم الحرام پر تین چھٹیاں، حکومت کا اعلان

کراچی: محرم الحرام پر ملک بھر میں دو سرکاری تعطیلات کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ہر سال کی طرح اس سال بھی محرم الحرام کے 9ویں اور دسویں روز حکومت کی طرف سے سرکاری تعطیل دی جائے گی، نئے اسلامی سال کا چاند نظر آنے کے حساب سے یہ تعطیل جمعے اور ہفتے کو دی جائے گی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ محرم الحرام کے چاند کی پیدائش 20 ستمبر کو 10 بجے ہوجائے کی اور 21 ستمبر کو نئے اسلامی سال کے آغاز کا قوی امکان ہے۔

چاند نظر آنے کے بعد 1439 ویں ہجری سال کا آغاز ہوجائے گا، پاکستان سمیت دیگر ایشیائی ممالک میں نئے اسلامی سال 1439 ہجری کا آغاز 22 ستمبر سے ہونا ممکن ہے۔