نیویارک: ایم کیو ایم لندن کی رابطہ کمیٹی کے اہم ممبر سمجھے جانے والے واسع جلیل نے سیاسی زندگی سے کنارہ کشی اختیار کرتے ہوئے امریکا میں ٹیکسی چلانا شروع کردی۔
سوشل میڈیا پر واسع جلیل کی تصاویر سامنے آئیں جس میں وہ ڈرائیونگ سیٹ پر بلیٹ باندھے بیٹھے ہیں اور مسافر اپنی منزل پر پہنچنے کے لیے اُن کی ٹیکسی میں سوار ہورہا ہے۔
یاد رہے کہ دو ماہ قبل ایم کیو ایم کے کنویئر ندیم نصرت اور رابطہ کمیٹی نے غیر تنظیمی خلاف ورزیوں پر رکنیت سے فارغ کیا تھا جس کے بعد وہ لندن سے مستقل امریکا منتقل ہوگئے تھے۔
امریکا میں واسع جلیل اہل خانہ کے ہمراہ غیر سیاسی زندگی گزار رہے ہیں، یہ بھی اطلاعات سامنے آئیں کہ لندن رابطہ کمیٹی کے معطل رکن پی ایس میں شمولیت کرنے والے ہیں تاہم واسع جلیل کے قریبی ذرائع نے اس بات کی تردید کردی۔