اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان نے ڈاکٹر معید یوسف کو معاون خصوصی مقرر کردیا جس کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق ڈاکٹر معید یوسف نیشنل سیکیورٹی ڈویژن اینڈ اسٹریٹجیک پالیسی پلاننگ کے شعبے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ہوں گے۔
کابینہ کے جوائنٹ سیکریٹری کے دستخط کے ساتھ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر معید یوسف کا درجہ وزیر مملکت کے برابر ہوگا۔
یاد رہے کہ یہ وہی معید یوسف ہیں جن کے بارے میں انسانی حقوق کی وزیر شیری مزاری نے ٹویٹ کر کے انکشاف کیا تھا۔ شیری مزاری کا دو سال قبل کیا گیا ٹویٹ ایک بار پھر سامنے آیا جس میں انہوں نے معید یوسف کو امریکی تھنک ٹینک کا ملازم قرار دیا اور بتایا کہ انہیں نیشنل ایکشن پلان کے تحت ڈکلیئر کیا گیا۔
US think tank employee Moeed Yusuf after 2 yrs declares NAP useless & not a plan at all! Took him 2 yrs to realise this! Dubious US intent!
— Shireen Mazari (@ShireenMazari1) September 15, 2016
