Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
دھونی کھلولی کے سامنے لیٹ گئے | زرائع نیوز

دھونی کھلولی کے سامنے لیٹ گئے

 کولکتہ (ویب ڈیسک)بھارت اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیمیں خصوصی پانچ میچز کی سیریز کا دوسرا میچ کھیلنے چارٹرڈ طیارے کے ذریعے پیر کو کولکتہ پہنچ گئیں، جہاں میزبان کھلاڑی ایئرپورٹ پر دھرنا دے کر بیٹھ گئے۔

دراصل پلیئرز کو کسی وجہ سے ہوٹل تک لے جانے میں تاخیر تھی اس پر انہوں نے کسی حیل وحجت اور اپنے سپر اسٹار اسٹیٹس کا خیال کیے بغیر وہیں فرش پر ڈیرے ڈال دیے۔

سابق کپتان اور وکٹ کیپر ایم ایس دھونی کو سونے کے لیے بہانہ اور موقع چاہیے، وہ بیگ سرہانے رکھ کر لیٹ ہی گئے۔ بعدازاں کھلاڑیوں کو ہوٹل پہنچادیا گیا۔

خیال رہے کہ دھونی گزشتہ سری لنکا کے خلاف ون ڈے میچ میں گراؤنڈ میں تماشائیوں کے پتھراؤ کے سبب کھیل روکے جانے کے دوران پچ پر بھی سوگئے تھے۔چنئی کے پہلے میچ میں فتح کے بعد میزبان ٹیم کافی ریلیکس ہے۔ دوسرا ایک روزہ میچ جمعرات کو کھیلا جائے گا۔ اس لیے کھلاڑیوں نے پیر کے روز آرام کیا۔