کراچی :نیوزی لینڈ کے اسپنر اعجاز پٹیل نے کہا کہ کراچی ٹیسٹ کا پہلا دن پاکستان کے حق میں رہا، ابتدا میں ملنے والی ہماری سبقت بابر اعظم اور سرفراز احمد نے چھین لی، کھیل میں واپس آنے کے لیے پر عزم ہیں۔
پریس کانفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کھیل کے شروع میں ہمیں سپورٹ ملی، بعد میں بابر اور سرفراز نے بہت اچھا کھیل پیش کیا، سرفراز اور بابر کی شراکت سے ہمیں پریشانی ہوٸی۔
انہوں نے ہماری کوششوں کو ناکام بنا دیا،بابراعظم نے اپنی عمدہ اننگز سے ہم پر پریشر بنایا،امید ہے آنے والے دنوں میں دلچسپ کرکٹ ہوگی، کراچی کی پچ اچھی ہے، پاکستان میں وکٹیں ایشیا کے دوسرے ممالک سے مختلف ہیں۔
