احمد آباد:کرکٹ شائقین کودھچکہ، آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کی افتتاحی تقریب نہیں ہوگی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی شہر احمد آباد کے مشہور نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں 5 اکتوبر سے شروع ہونے والے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کی افتتاحی تقریب ہونا تھی جسے منسوخ کردیا گیا ہے۔کرکٹ شائقین احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں 4 اکتوبر کو شام 6:30 بجے افتتاحی تقریب دیکھنے کے لیے انتظار کر رہے تھے۔
ورلڈ کپ کی یہ عظیم الشان تقریب کپتانوں کے دن کے بعد شام کوہونے والی تھی جس میں تمام 10 ٹیموں کے کپتانوں کو حاضر ہونا تھا تاہم بھارتی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ کپتان کا دن شیڈول کے مطابق ہوگا۔ تقریب میں معروف فنکاروں جیسے شریا گھوشال، اریجیت سنگھ، اور لیجنڈری آشا بھوسلے کو اپنی پرفارمنس سے اسٹیج پر پرفارم کرنا تھا۔کرکٹ شائقین احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں 4 اکتوبر کو شام 6:30 بجے افتتاحی تقریب دیکھنے کے لیے انتظار کر رہے تھے تاہم اب اس حوالے سے شائقین میں شدید مایوسی پائی جارہی ہے۔
علاوہ ازیں آئی سی سی ورلڈ کپ کے لئے گئی بھارت میں موجود قومی کرکٹ ٹیم نے حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں پریکٹس ۔تمام کھلاڑیوں نے 3 گھنٹے کے ٹرینگ سیشن میں حصہ لیا۔کھلاڑیوں نے کوچز کی نگرانی میں بیٹنگ، باؤلنگ کے لئے گراؤنڈ فیلڈنگ کی بھی بھر پور ٹریننگ کی۔پاکستان اپنا دوسرا وارم اپ میچ آج آسٹریلیا کے خلاف حیدرآباد میں کھیلے گا۔
ورلڈ کپ کے لیے بھارت میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کے خلاف آج اپنا دوسرا وارم اپ میچ کھیلے گی۔گزشتہ روز گرین شرٹس نے بھرپور ٹریننگ سیشن کیا، کھلاڑیوں نے نیٹ پر بیٹنگ، بولنگ کی پریکٹس کی اور فیلڈنگ کی بھرپور ڈرلز کیں۔پاکستانی ٹیم نے حیدرآباد دکن کے راجیو گاندھی کرکٹ اسٹیڈیم میں تین گھنٹے تک ٹریننگ کی۔اس سے قبل کھیلے گئے وارم اپ میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پاکستان کو شکست دے دی تھی ۔