Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6121
ایشیا کپ کی میزبانی سے دستبردار نہیں ہوں گے ، نجم سیٹھی نے موقف واضح کر دیا |

ایشیا کپ کی میزبانی سے دستبردار نہیں ہوں گے ، نجم سیٹھی نے موقف واضح کر دیا

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم عزیز سیٹھی نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا دو ٹوک مؤقف ہے کہ ایشیا کپ 2023ء کی میزبانی سے دستبردار نہیں ہوں گے۔
ایک انٹرویو دیتے ہوئے چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی نے کہا کہ ایشیا کپ سے جو فیصلہ ہو گا اس کے اثرات ورلڈ کپ پر بھی پڑیں گے۔ نجم سیٹھی نے کہا کہ اگر ایشیا کپ کے میچ بھارت تیسرے ملک میں کھیلا، تو ہائبرڈ ماڈل ورلڈ کپ میں پاکستان کے لیے بھی ہو گا۔
انہوں نے بتایا کہ ایشیا کپ کا 80 فیصد ریونیو پاک بھارت میچ سے بنتا ہے، ہم نے تمام ہوم ورک مکمل کر لیا ہے، شیڈول بھی پیش کر دیا ہے۔تیسرے ملک کے اضافی اخراجات کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایشین کرکٹ کونسل برداشت کرے گا۔
نجم سیٹھی کہتے ہیں کہ ہماری طرف سے ریڈ لائن ہے، بھارت ایشیا کپ کھیلنے پاکستان آئے یا تیسرے ملک میں کھیلے۔ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ایشیا کپ کے بائیکاٹ پر ایک ارب کا نقصان ہو گا، ورلڈ کپ میں بھارت جانے سے انکار پر آئی سی سی سے تعلقات متاثر ہونے کا خدشہ ہے، بھارت کو دو ٹوک کہا ہے حکومت اگر پاکستان جا کر کھیلنے سے منع کر رہی ہے، تو تحریری ثبوت دیں۔
نجم سیٹھی بولے بھارتی بورڈ حکومتی انکار پر کوئی ٹھوس شواہد دینے میں ناکام رہا ہے، پاکستان سپر لیگ سے اب اتنے پیسے کما لیتے ہیں کہ آئی سی سی نقصان کا ازالہ کر سکتے ہیں۔

(مانیٹرنگ ڈیسک)