Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
صائم ایوب کس لیجنڈ قومی کرکٹر کے نقش قدم پر چلنا چاہتے ہیں ؟ جانیئے! | زرائع نیوز

صائم ایوب کس لیجنڈ قومی کرکٹر کے نقش قدم پر چلنا چاہتے ہیں ؟ جانیئے!

لاہور : قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان بیٹر صائم ایوب نے کہا ہے کہ سعید انور لیجنڈ ہیں، اُن کی طرح بننے کی کوشش ہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں صائم ایوب نے کہا کہ سعید انور کی وڈیوز دیکھی ہیں، لیفٹ ہینڈ بیٹرز کی ہی ویڈیوز دیکھتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ سعید انور کا ایک نام ہے، وہ پاکستانی کرکٹ کے لیجنڈ ہیں، اُن کی طرح بننے کی کوشش کرتا ہوں۔
نوجوان بیٹر نے مزید کہا کہ پاکستان ٹیم میں جو بھی رول ملے گا میں اس کے لیے تیار ہوں، گراؤنڈ میں اترتا ہوں تو اعتماد ہوتا ہے کہ میں اچھا کھیلوں گا۔ان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کی کپتانی میں پی ایس ایل میں بہت انجوائے کیا، کپتان بہت اعتماد دیتے ہیں جس سےحوصلہ افزائی ہوتی ہے۔
صائم ایوب نے یہ بھی کہا کہ اب تک بابر اعظم کا ساتھ اچھا رہا ہے، اُمید ہے آگے بھی اچھا رہے گا، ہر فاسٹ بولر کو نیٹ پر کھیل کر انجوائے کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ کوشش ہوتی ہے کہ اتنا اچھا کروں کہ مجھے سب فالو کریں