سرفراز پی ایس ایل 8 کی تیاری کے لیے تنہا نیشنل اسٹیڈیم پہنچ گئے

کراچی: سابق ٹیسٹ کپتان اور وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد پی ایس ایل 8 کی تیاری کے لیے تن تنہا نیشنل اسٹیڈیم پہنچ گئے۔

لیگ میں فرنچائز کی مسلسل آٹھویں مرتبہ قیادت کرنے کے والے معروف بیٹر نے فزیکل ٹریننگ کے بعد بیٹنگ پریکٹس کی۔

سرفراز احمد ریجنل اکیڈمی گراونڈ پر پشاور زلمی کی جاری پریکٹس پرجا پہنچے، کھلاڑیوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور گپ شپ کرتے رہے، لیگ کے لیے کوئٹہ گیلیڈیٹر کی مشقوں کا آغازجمعرات سے ہوگا۔