پاکستان نے سب سے بڑا ہدف حاصل کرنے کا اعزاز بنا لیا

حیدر آباد : قومی کرکٹ ٹیم نے ورلڈکپ 2023 کے میچ میں سری لنکا کی جانب سے دیا جانے والا 345 رنز کا ہدف حاصل کر کے اہم اعزاز اپنے نام کرلیا۔

حیدرآباد کے اسٹیڈیم میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے گئے میچ میں سری لنکن ٹیم نے شاہینز کو جیت کیلیے 345 رنز کا ہدف دیا تھا۔

ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم ابتدا میں مشکلات کا شکار رہی اور صرف 37 کے مجموعی اسکور پر بابر اعظم، امام الحق آؤٹ ہوکر پویلین روانہ ہوگئے تھے۔

پھر عبداللہ شفیق اور محمد رضوان نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 176 رنز کی شراکت داری قائم کی اور ٹیم کو فتح کے قریب پہنچایا اس دوران عبداللہ شفیق 103 گیندوں پر 113 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

دوسرے اینڈ پر محمد رضوان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 121 گیندوں پر 131 رنز ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی جبکہ سعود شکیل نے 31 اور افتخار احمد نے 22 رنز کی اننگز کھیلی۔

ماضی کے ریکارڈز

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان نے ایک روزہ میچ میں سب سے بڑا 337 رنز کا ہدف راولپنڈی اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کے خلاف حاصل کیا تھا۔

چار مارچ 2014 کو پاکستان نے بنگلادیش کے خلاف 327 رنز کا ہدف حاصل کیا اور اُسے سے پہلے نومبر 2007 میں بھارت کے خلاف موہالی میں 322 رنز کا ہدف حاصل کیا تھا۔

جبکہ اپریل 2005 میں پاکستان نے بھارت کی جانب سے دیا گیا 316 رنز کا ہدف حاصل کر کے احمد آباد کے ہوم گراؤنڈ پر بھارتی سورماؤں کو شکست سے دوچار کیا تھا۔

google.co.id
royal188
royal 188
slot online
rtp slot
https://royal188-akun.shop
royal188
royal 188
slot online
slot online
situs slot
situs slot online
link slot gacor
slot gacor hari ini
situs slot gacor
slot online gacor
slot gacor