سعودی عرب نے فیفا کلب ورلڈ کپ کی میزبانی حاصل کر لی

سعودی عرب : سعودی عرب نے فیفا کلب ورلڈ کپ 2023 کی میزبانی حاصل کر لی۔

تفصیلات کے مطابق فیفا کونسل کے اجلاس میں سعودی عرب کو فیفا کلب ورلڈ کپ کی میزبانی دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

سن 2000 سے شروع ہونے والے فیفا کلب ورلڈ کپ کا سعودی عرب چھٹا میزبان ہوگا۔

فیفا کونسل کے اس فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے سعودی عرب کے وزیر کھیل شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی الفیصل نے کہا، ہمیں دنیا کے معروف فٹ بال کلبوں اور ان کے مداحوں کو سعودی عرب میں خوش آمدید کہنے کا موقع ملنے پر فخر اور بے حد خوشی ہے۔

حال ہی میں بہت سے شائقین نے دنیا کی بڑی ٹیموں کے ساتھ مقابلہ کرنے کی ہماری صلاحیت کو دیکھا ہے۔ اب ہمارے پاس یہ ثابت کرنے کا موقع ہے کہ ہم عالمی معیار کے میزبان بھی ہیں
حقیقی محبت ظاہر کرنے کا ایک موقع میسر آیا ہے۔ ” سعودی وزیر کھیل نے مزید کہا کہ فٹ بال سعودی عرب کا سب سے زیادہ پسند کیا جانے والا کھیل ہے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب کی فٹ بال ٹیم نے گزشتہ سال اپنی بہترین کارکردگی کے بعد چھٹے فیفا ورلڈ کپ میں شرکت کی اور حتمی چیمپئن ارجنٹائن کے خلاف فتح کے بعد قطر میں عالمی توجہ کا مرکز بن گئی۔

سعودی عرب کی خواتین فٹ بال ٹیم بھی ترقی کی دوڑ میں شامل ہے اور حال ہی میں پہلی مرتبہ منعقد ہونے والی بین الاقوامی چیمپئن شپ میں چیمپئن بنی ہے۔ سعودی عرب کا حال ہی میں تشکیل دیا گیا انڈر 17 اسکواڈ بھی اس ماہ اپنے پہلے تربیتی کیمپ سے گزرنے کے بعد سینئر ٹیم کے نقش قدم پر چلنے کیلئے پر امید ہے۔

سعودی عرب میں تمام سطحوں پر نوجوان کھلاڑیوں کے کھیلوں میں شرکت میں بھی زبردست اضافہ ہوا ہے، ہر ہفتے 200,000 سے زیادہ لڑکیاں کھیلوں کی مشق کر رہی ہیں اور 50,000 پہلی بار سکولز لیگ میں حصہ لے رہی ہیں۔

سعودی عربین فٹ بال فیڈریشن (SAFF) کے صدر اور فیفا کونسل کے نو منتخب رکن یاسر المسیحل نے کہا: “فیفا کلب ورلڈ کپ ایک خاص مقابلہ ہے۔ اس نے نہ صرف دنیا بھر کے لاکھوں لوگوں کو بہت سی یادیں تحفے میں دی ہیں، بلکہ اس ٹورنامنٹ نے کھیل کے اندر نئی بین الاقوامی دشمنیاں پیدا کی ہیں اور نئی دوستیاں قائم کی ہیں۔

ہم فیفا کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے ایونٹ کا ایک غیر معمولی ایڈیشن پیش کرنے کے لیے ہم پر اعتماد کیا۔

“سعودی فٹ بال تیم بڑی تیزی سے ترقی کی منازل طے کر رہی ہے اور ان کی ٹیم فٹ بال کے تمام شعبوں میں واضح حکمت عملی کی بدولت بہتر کھیل پیش کر رہی ہے۔

فی الحال ہمارے پاس ہر عمر کے لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے پہلے سے کہیں زیادہ کھلاڑی رجسٹرڈ ہیں۔ ہمارے پاس زیادہ کوالیفائیڈ کوچز اور زیادہ قابل ریفری موجود ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: