Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
فاسٹ‌ باؤلر سہیل خان دورہ ویسٹ‌ انڈیز سے کیوں‌ ڈراپ کیے گئے؟ اہم انکشاف | زرائع نیوز

فاسٹ‌ باؤلر سہیل خان دورہ ویسٹ‌ انڈیز سے کیوں‌ ڈراپ کیے گئے؟ اہم انکشاف

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ایس ایل کے بہترین باؤلر سہیل خان جن کے بارے کہا جارہا تھا کہ ان کو دور ہ ویسٹ انڈیز کے لئے اس لئے منتخب نہیں کیا گیا کیونکہ وہ فٹنس پر پورا نہیں اترتے تھے جبکہ سہیل خان نے پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)میں سب سے زیادہ 16 وکٹیں لی تھی۔مگر اب ایک نجی ٹی وی چینل سماء نے دعویٰ کیا ہے کہ فاسٹ باؤلر سہیل خان کو فٹنس مسائل کی وجہ سے ٹیم سے باہر نہیں کیا گیابلکہ ان کو اس وجہ سے منتخب نہیں کیا گیا کیونکہ ان کا ایک قومی کوچ کے ساتھ جھگڑا ہو گیا تھا اور انہوں نے کوچ کو کھری کھری سنادی تھی۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ سہیل خان کو قومی کوچ سے پی ایس ایل میں پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے مابین میچ کے دوران اس بات پر جھگڑا ہوا کہ کوچ نے سہیل خان کو کہا کہ باؤلنگ ٹھیک سے کراؤ جس پر سہیل خان نے کہا کہ میں ٹھیک ہی کرارہا ہوں اور دونوں کے درمیان بحث ہوئی اور کوچ نے کہا کہ میری بات مانو ورنہ دیکھ لوں گا جبکہ سہیل خان نے بات نہ مانی۔بات نہ ماننے پر کوچ نے کہا کہ دیکھتا ہوں کہ تم ٹیم میں کیسے آتے ہو۔کوچ نے سہیل خان کو دھمکایا اور ٹیم سے نکالنے کا کہا۔اب کہا یہ جارہا ہے کہ فاسٹ باؤلر کوٹیم سے نکالنے کی وجہ فٹنس مسائل نہیں بلکہ یہ جھگڑا ہی ہیں۔یاد رہے کہ سہیل خان نے پی ایس ایل میں 16 وکٹیں لی تھی مگر انہیں ٹی 20 کیلئے منتخب نہیں کیا گیا۔