کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہےکہ ساتویں مردم شماری میں ایم کیو ایم کی کوششوں سے کراچی میں 40 لاکھوں افراد کا اضافہ ہوچکا ہے مگر اب بھی بہت گنجائش اور درست گنتی باقی ہے، 32 ہزار کثیر المنزلہ عمارتوں کو تاحال نہیں گنا گیا،تسلیم کر لیا گیا کراچی میں 16 ہزار بلاک بنائے گئے تھے 6 ہزار بلاک میں مردم شماری نہیں ہوسکی ۔
انہوں نے کہاکہ کر اچی چار کروڑ کی آبادی کا شہر ہے،ملک میں اس وقت بھی ایمرجنسی نافذ ہے لیکن نظر نہیں آرہی،پی ڈی ایم کے احتجاج میں شرکت کا فیصلہ مشاورت کے بعد کریں گے، جس شہر کے ٹیکس سے یہاں نظام انصاف چل رہا ہے اس کے ساتھ نا انصافی کیوں ہو رہی ہے ۔
ان خیالات کا انہوں نے آل سندھ آفیسر ویلفیئر ایسوسی ایشن کےکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ مردم شماری کی تاریخ جو بڑھائی تھی اس سے ثابت ہوا کہ حکومت کی نیت ہی نہیں تھی گننے کی۔سارے مسائل کا حل درست مردم شماری میں ہے۔