Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
سائٹ : مچھر مار کوائل فیکٹری میں آگ پر قابو اور تمام ملا زمین کو بچا لیا گیا | زرائع نیوز

سائٹ : مچھر مار کوائل فیکٹری میں آگ پر قابو اور تمام ملا زمین کو بچا لیا گیا

کراچی: سائٹ ایریا غنی چورنگی کے قریب قائم مچھر مار کوائل بنانے والی فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا , فیکٹری میں پھنسے تمام ملا زمین کو بھی بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔

گزشتہ شب آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیاتھا۔ علاقہ پولیس نے مذکورہ علاقے کو اپنے گھیرے میں لے لیا۔اس حوالے سے فائر بریگیڈ نے بتایا کہ آگ کی اطلاع 10 بجکر 10 منٹ پر ملی تھی جس پر فوری طور پر فائر بریگیڈ کا عملہ 5 گاڑیوں کے ہمراہ موقع پر روانہ کیا گیا اور آگ کی شدت کو دیکتھے ہوئے فائر بریگیڈ کی مزید 2 گاڑیوں کو موقع پر پہنچایا گیا۔

حکام کا کہنا تھا کہ فیکٹری میں مچھر مار کوائل سمیت دیگر سامان تیار کیا جاتا ہے جبکہ فیکٹری میں موجود ملازمین کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔

فیکٹری میں کیمیکل کے علاوہ گیس سلنڈرز کی موجودگی کے بارے میں بھی بتایا گیا ہے جس پر فائر بریگیڈ کے عملے نے ابتدائی طور پر سلنڈر کو پھٹنے سے خود بچانے کی کوشش کرتے ہوئے متعدد سلنڈر باہر نکالے۔

رات گئے تک فائر بریگیڈ کا عملہ آگ بجھانے کی جدوجہد میں مصروف رہا۔ عملے کو آگ بجھانے کے دوران پانی کی کمی کا سامنا رہا جس کی وجہ سے واٹر باؤزر کو پانی بھر کر بھی لانا پڑا۔ آگ کی اطلاع ملنے پر سائٹ بی پولیس اور رینجرز کی نفری بھی موقع پر پہنچ گئی جبکہ فیکٹری کی بجلی بھی منقطع کر دی گئی۔