پاکستانی اداکارہ امریکا منتقل، انڈسٹری چھوڑ‌ دی

لاہور: نامور پاکستانی اداکارہ پروین اکبر نے انکشاف کیا ہے کہ صنم چوہدری نے نہ صرف میڈیا انڈسٹری کو خیر باد کہہ دیا بلکہ وہ مستقبل امریکا منتقل ہوگئیں۔

ایک پروگرام میں گفتگو کے دوران انہوں نے بتایا کہ صنم چوہدری نے شادی کرلی اب وہ کسی ڈرامے میں نظر نہیں آئیں گی کیونکہ انہوں نے انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا۔

پروین اکبر سمیت وہاں موجود دیگر اداکاروں نے صنم چوہدری کے کردار کی تعریف کی اور اُن کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: