Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
بہترین طبی سہولیات ہر شہری کا بنیادی حق ہے، ریحان ہاشمی | زرائع نیوز

بہترین طبی سہولیات ہر شہری کا بنیادی حق ہے، ریحان ہاشمی

چئیرمین بلدیہ ضلع وسطی ریحان ہاشمی نے صحت عامہ کی سہولیات کو ہر شہری کا بنیادی حق قرار دیا ہے

بلدیہ ضلع وسطی کے زیر اہتمام نیو کراچی ٹاون آفس میں چئیرمین بلدیہ ضلع وسطی کی ہدایت پر فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔ میڈیکل کیمپ میں بلدیہ ضلع وسطی کے ملازمین اور ان کے اہل خانہ سمیت اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور مفت طبی سہولیات سے استفادہ کیا۔

چئیرمین ڈسٹرکٹ سینٹرل نے کیمپ کے دورے کے موقع پر فراہم کی جانے والی سہولیات اور ادویات کا معائنہ کیا اور لوگوں سے ان کے تاثرات بھی معلوم کئے۔ عوام کی بڑی تعداد اس موقع پر موجود تھی جنہوں نے فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر ریحان ہاشمی کو مبارک باد دی اور سہولیات کی بہترین فراہمی پر ان کا شکریہ ادا کیا

اس موقع پر چئیرمین ڈسٹرکٹ سینٹرل کا کہنا تھا کہ بلدیہ ضلع وسطی کے تمام ملازمین، ان کے اہل خانہ اور اہل علاقہ کی کثیر تعداد میں موجودگی اس بات کی دلیل ہے کہ فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد سے لوگوں کی بڑی تعداد مستفید ہورہی ہے اور مستقبل میں بھی ایسے کیمپوں کا انعقاد تسلسل سے جاری رہے گا