کراچی: پولیس نے سڑک پر کچرا پھینکنے کے الزام میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے تحت شہری کو گرفتار کرلیا۔ سکھن پولیس تھانے کی حدود میں پولیس نے سڑک پر کچرا پھینکنے پر شہری کی نشاندہی کی اور اسے گرفتار کرکے مقدمہ درج کیا۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق شہری کے خلاف دفعہ 188 کے تحت کارروائی کی گئی جس میں شہری عبدالجبار کو گھر سے باہر سڑک پر کچرا پھینکنے اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا۔پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر حوالات منتقل کردیا۔
واضح رہےکہ وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایات جاری کی تھیں کہ صفائی مہم کو کامیاب بنانے کے لیے شہری کچرا گھر یا باہر نہ پھینکیں، گزشتہ روز دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کیا گیا تھا جس میں بتایا گیا تھا کہ کراچی میں تاحکم ثانی کچرا پھینکنے پر پابندی ہے، شہریوں کے گھر کے گیٹ ، گاڑی سے سڑک پر کچرا پھینکنے کے عمل کو جرم تصور کیا جائے گا۔
بیچز پر بھی کچرا پھینکنے پر مکمل پابندی عائد کردی جبکہ پرانی عمارتوں کا ملبہ بھی روڈ پر پھینکنے پر دفعہ 144 نافد کی گئی، اسی طرح حکومتی نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ پبلک مقامات پان تھوکنے پر بھی پابندی عائد ہے۔
سندھ حکومت کی شہریوں سے اپیل
سندھ گورنمنٹ نے کراچی کی سڑکوں پر کچرا پھینکنے والوں کی ویڈیو بناکر اُنکی شناخت کرنے والوں کو ایک لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کردیا، سعید غنی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ شہری کچرا پھینکنے والوں کی ویڈیوز اِن نمبرز پر واٹس ایپ کریں۔ 0300-0074296 – 0300-0084296
سندھ حکومت نے شہر میں سڑک پر کچرا پھینکنے پر پابندی عائد کرکے دفعہ 144 نافذ کررکھی ہے جب کہ کچرا پھینکنے والے کی نشاندہی کرنے پر ایک لاکھ روپے انعام کا اعلان