Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
کرونا ایس او پیز، کراچی کے تاجر سڑکوں پر نکلنے کے لیے تیار، احتجاج پر غور شروع | زرائع نیوز

کرونا ایس او پیز، کراچی کے تاجر سڑکوں پر نکلنے کے لیے تیار، احتجاج پر غور شروع

کرونا ایس او پیز، کراچی کے تاجر سڑکوں پر نکلنے کے لیے تیار، احتجاج پر غور شروع

کراچی: شہر قائد سے تعلق رکھنے والے تاجروں نے کرونا ایس او پیز کے نام پر کاروبار کی جلدی بندش کو ناقابلِ قبول قرار دیتے ہوئے احتجاج کرنے پر غور شروع کردیا۔

تاجر تنظیموں نے مارکیٹس انجمنوں کا اجلاس طلب کیا جس میں کاروباری اوقات کار صبح دس سے رات 10 اور ہفتے میں ایک روز چھٹی کرنے کی تجویز پیش کی گئی، تاجر رہنماؤں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ تاجروں کے تحفظات دور کرے اور کاروباری وقت و تعطیل کے فیصلے کو واپس لے۔

تاجر رہنماؤں کا کہنا ہے کہ مارکیٹوں کی جلدی بندش کی وجہ سے عوام زیادہ تعداد میں پہنچتے ہیں جس کی وجہ سے کرونا پھیلنے کا خدشہ ہے، تاجروں کے ساتھ شادی ہالز مالکان نے بھی سڑکوں پر نکلنے کا عندیہ دے دیا۔

واضح رہے کہ حکومت سندھ نے کراچی میں کاروباری اوقات کو شام 6 بجے اور ہفتے میں دو روز جمعے اور اتوار کو مارکیٹیں و کاروباری مراکز بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ حکومتی احکامات پر عمل درآمد کروانے کے لیے مقامی انتظامیہ بھی متحرک ہے اور وہ کسی کے ساتھ بھی کوئی نرمی نہیں برت رہی۔

تاجر رہنما احتجاج سے قبل سیاسی جماعتوں کی حمایت حاصل کریں گے اس ضمن میں آج کراچی تاجر اتحاد کا وفد ایم کیو ایم پاکستان کے عارضی مرکز بہادر آباد پہنچا جہاں رابطہ کمیٹی کے اراکین نے اُن سے ملاقات کی اور تحفظات پر ساتھ دینے کی یقین دہانی بھی کروائی۔ اب تک کراچی میں 780 دکانیں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سیل کی گئی ہیں جبکہ متعدد شادی ہالز اور ریسٹورنٹس بھی بند ہیں۔