اسلام آباد، لندن: مسلم لیگ ن کی سابق رہنما نے سابق اہم حکومتی شخصیت کو بے نقاب کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کل اہم پریس کانفرنس طلب کرلی۔
ماروی میمن کا کہنا تھا کہ ان کی دی گئی ڈیڈ لائن ختم ہوگئی، جب آرام سے معافی نہیں مانگی تو اب فیصلہ ہو ہی جائے گا۔
Ok deadline over. Enough patience I have shown. This presser will b held in two relevant capitals of this world and at timing which suits me not to b dictated by any threats. I suffered 3 years. Pls b patient abt timing. Politics n issues related to will be discussed.
— Marvi Memon (@marvi_memon) July 8, 2019
انہوں نے بتایا کہ وہ لندن اور اسلام آباد سے بیک وقت پریس کانفرنس کر کے اہم انکشافات کریں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ اپنی مبینہ شادی کے حوالے سے تمام شواہد پیش کریں گی۔
چھ روز قبل ماروی میمن نے آخری وارننگ دی تھی کہ وہ شخص خود ہی آکر حقائق بتا دے وگرنہ میں سب کچھ رکھ دوں گی، انہوں نے معافی مانگنے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔
Aur agar kisssi nai shararat ki tau phir mujh sai koi tawakohat nahin rakhiyai ga. pure n simple. Warning.
— Marvi Memon (@marvi_memon) July 8, 2019
اطلاع یہ بھی ہے کہ اسحاق ڈار نے ماروی میمن سے خفیہ نکاح کیا جو انہوں نے خود پڑھایا اور پھر وہ منحرف ہوگئے، اب ماروی میمن سے کسی قسم کا رابطہ رکھنا نہین چاہتے۔
ذرائع کے مطابق ماروی میمن نے تین شرائط رکھی جن میں سے پہلی سرعام معافی اور نکاح کا اقرار، تیسری شادی نہ کرنا اور اپنے نکاح میں رکھتے ہوئے مکمل اخراجات ادا کرنا ہے۔
ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد ماروی میمن نے کہا کہ سب کل تک کا انتظار کریں، اور اگر کسی نے کوئی شرارت کرنے کی کوشش کی تو پھر ان سے برا کوئی نہیں ہوگا۔
ماروی میمن نے یہ بھی اشارہ دیا کہ ان کی پریس کانفرنس اپنے تحفظ کے لیے ہے ناکہ پی ٹی آئی سے ٹکٹ لینے کے لیے ہوگی۔
