کراچی : وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جرائم کی روک تھام کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات پرایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید اوڈھو نے رپورٹ پیش کی جسمیں بتایا گیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہربھرمیں 112 اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں رپورٹ ہوئیں جن میں 25 موبائل،نقدی چھیننے،ایک کارچھیننے اور 11 کارچوری ،6 موٹرسائیکل چھیننے اور69 چوری ہونیکی وارداتیں شامل ہیں۔
وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پولیس مقابلے میں ایک شخص ہلاک جبکہ 4 جرائم پیشہ افراد کو زخمی حالت میں گرفتارکیا گیا جبکہ 11 اسٹریٹ کرمنلز،چوروں کو رنگے ہاتھوں پکڑا گیا،رپورٹ میں بتایا گیا کہ مجموعی طورپر104ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی،جن میں 21 اسٹریٹ کرمنلز،ڈاکو،7 کارلفٹرز،ایک قاتل،13 افراد کوغیرقانونی اسلحہ رکھنے،11 منشیات فروش ،سپلائیرجبکہ 51 دیگر جرائم میں ملوث افراد شامل ہیں۔
پولیس نے مختلف چھاپوں،کارروائیوں کے دوران 17 غیرقانونی اسلحہ ،1 کلو چرس،21 چوری کے موبائل فون، 2 کاریں اور 18 موٹر سائیکلیں برآمد کیں۔
