Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
پاکستان سے 2 ارب ڈالر ماہانہ افغانستان منتقلی کا انکشاف | زرائع نیوز

پاکستان سے 2 ارب ڈالر ماہانہ افغانستان منتقلی کا انکشاف

کراچی : ایکس چینج کمپنیز آف پاکستان (ای کیپ)کے چیئرمین ملک بوستان نے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں معاشی بحران کی سب سے بڑی وجہ سیاسی عدم استحکام اور ڈالر ہے، ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کرنے والے سٹے باز پچھتائیں گے،سرمایہ کاروں اور ایکسپورٹرز سے اپیل کی کہ وہ ڈالر کی بجائے پاکستانی روپے میں سرمایہ کاری کریں۔

ملک بوستان نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے دو ارب ڈالر ماہانہ افغانستان جارہے ہیں، ہم ایک مشکل صورتِ حال میں پھنسے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہمارے تاجر اور درآمد کنندگان حوالہ ہنڈی کے ذریعے پیمنٹ دیتے ہیں، وزیر خزانہ کو تجویز دی ہے کہ افغانستان کے ساتھ نقد تجارت ختم کرکے مقامی کرنسی میں ایل سی کے ذریعے تجارت کی جائے۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ستائیس سال میں پاکستانی بینکوں سے 180ارب ڈالر بیرون ممالک ٹرانسفر کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ بینکوں پر پابندی عائد کی جائے کہ وہ اسٹیٹ بینک کی اجازت کے بغیر سالانہ ایک لاکھ ڈالر سے زیادہ بیرونِ ممالک ٹرانسفر نہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ ڈالر کی بچت کیلئے 5 ارب ڈالر ماہانہ درآمدات میں کمی کی جائے۔