ا
کراچی : ادارہ ترقیات کراچی کے ملازمین کو صحت کی سہولیات کی فراہمی سمیت تمام مسائل ترجیحات میں شامل ہے،وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے ان خیالات کااظہارکے ڈی اے اور جوبلی انشورنس کمپنی کے مابین میڈیکل انشورنس معاہدے پر دستخط کی تقریب کےموقع پر کیا۔
وزیر بلدیات سندھ کےدفتر میں کے ڈی اے ملازمین کی میڈیکل انشورنس کے معاہدے پر دستخط کےحوالے سےمنعقد تقریب میں سیکریٹری بلدیات نجم شاہ،ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سید محمد علی شاہ، میونسپل کمشنرکراچی شجاعت حسین، ممبرفنانس محمد کاشف خان، سیکریٹری کے ڈی اے خالد ظفر ہاشمی، چیف انجینئر کے ڈی اے ندیم اقبال، ڈائریکٹرفنانس وریل انڈھڑ،ڈائریکٹر آئی ٹی کمال احمد صدیقی، ڈائریکٹر ریکوری نوید انور صدیقی،پروجیکٹ ڈائریکٹر لائنز ایریامحمد عبید،سپرنٹینڈنٹ انجینئرطارق رفیع،ڈائریکٹر) DP&UD (رفیق کھوڑو، سی ایم او کے ڈی اے ڈاکٹرابرار، سرپرست اعلیٰ پیپلز لیبر یونین محمداشرف،جوبلی انشورنس کے ہیڈ آف کارپوریٹ سیل فیاض الحسن،چیف مینیجرکو آپریٹ بزنس اینڈ میکرو انشورنس فرحان عمر ،افسران بھی موجود تھے۔ تقریب میں ادراہ ترقیات کراچی کی جانب سےممبرفنانس کاشف خان اور جوبلی انشورنس کے ہیڈآ ف کارپوریٹ سیل فیاض الحسن نےمیڈیکل انشورنس معاہدے پر دستخط کیے،دستاویزات کاتبادلہ کیا۔
وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کی جانب سےکے ڈی اے افسران کو جوبلی انشورنس میڈیکل کارڈکااجراء بھی کیاگیا۔
معاہدے کےتحت ملازمین و افسران کےوالدین اور بچوں کو طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی، پلان A میں 7 لاکھ روپے تک اورپلان B میں 4 لاکھ روپیہ کاطبی خرچہ جوبلی انشورنس کمپنی ادا کرے گی۔
اس موقع پرڈائریکٹر جنرل ادرہ ترقیات کراچی سید محمد علی شاہ نےکہاکہ معاہدے کے بعدادارہ ترقیات کراچی کے تمام ملازمین و افسران کو جوبلی انشورنس کی جانب سےمیڈیکل کارڈجاری کئےجارہے ہیں، میڈیکل کارڈکی فراہمی سے ملازمین کو صحت کی بہتر سہولیات مہیا ہو سکیں گی،ریٹائرڈ ملازمین کے علاج معالجہ کے موجودہ طریقہ کارکو جاری رکھا جائے گا، ادارہ کے ملازمین کو سہولیات کی فراہمی کا تسلسل جاری رہے گا۔
