Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
شہدا کی تعداد 59 ہوگئی ،157زخمی ،طالبان نے ذمے داری قبول کرلی | زرائع نیوز

شہدا کی تعداد 59 ہوگئی ،157زخمی ،طالبان نے ذمے داری قبول کرلی

پشاور: پشاور پولیس لائنز کی مسجد کے اندر خودکش دھماکے کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 59 ہوگئی جبکہ 157 زخمی ہیں، شہدا میں امام مسجد بھی شامل ہیں ۔

رات گئے جاری آپریشن کے نتیجے میں ملبے سے مزید تین زخمیوں کو نکال لیا گیا جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا، مزید افراد کو نکالنے کے لیے ہیوی مشینری کی مدد سے سرچ آپریشن جاری ہے تاہم مزید پانچ افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کی اطلاعات ہیں۔

شہدا اور زخمیوں میں بیشتر پولیس اہلکار ہیں ، دھماکے کے بعدتمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

دھماکے کےبعدقانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، بم ڈسپوزل سکواڈ کا عملہ بھی موقع پر پہنچ گیا۔ پولیس اور حکومت نے ناقص سکیورٹی کا اعتراف کرلیا ۔ پاکستانی طالبان (ٹی ٹی پی)نے سوشل میڈیا پر پشاور خود کش دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی ۔ ٹی ٹی پی نے دعویٰ کیا کہ یہ خود کش دھماکہ ہم نے کیا ہے اور یہ حملے جاری رہیں گے ۔