جماعت اسلامی کا فلسطین مارچ، لاکھوں شہریوں کا فلسطینیوں سےاظہار یکجہتی

کراچی: جماعت اسلامی کےتحت شاہراہ فیصل ہونے والا عظیم الشان اور تاریخی ”فلسطین مارچ“کراچی کا تاریخی مارچ اور اتحاد امت کا بھرپور مظہر ثابت ہوا،مارچ میں مرد وخواتین،بچے،بزرگ،نوجوان سمیت مختلف شعبہ زندگی سے وابستہ لاکھوں افراد شامل ہوئے۔

امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نےخطاب کرتے ہوئے کہاکہ اقوام متحدہ میں سکرٹری جنرل اور یو این او کو جگانے کے لیے ایک کروڑ پٹیشن پاکستان کی عوام کی طرف بھیجیں گے اور مطالبہ کریں کہ اسرائیلی دہشت گردوں کو لگام ڈالی جائے اور اگر اسرائیلی دہشت گردوں کو لگام نہیں ڈالی گئی تو دنیا میں تیسری جنگ عظیم ہوگی،ہم امریکی صدر سے کہنا چاہتے ہیں کہ اگر تم نے اسرائیل کا ساتھ دیا تو ہم اسلام آباد میں تمہارے سفارتخانے کے گھیراؤ کے لیے طوفان الاقصیٰ کا اعلان کریں گے اور فلسطین کے مسلمانوں کا ساتھ دیں گے۔

امیرجماعت اسلامی نے کہاکہ لاکھوں افراد نے اسرائیل کی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان کیا۔سراج الحق نے مزیدکہاکہ عالم اسلام کے حکمران غزہ کو لاشوں اورملبے کا ڈھیر بننے کا انتظار نہ کریں اور فوری طور پر غزہ کو بچانے کے لیے عملی اقدامات کریں، ایران اور سعودی عرب کے فلسطین کے حوالے سے آپس میں رابطوں کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ اگر ہمارے حکمرانوں نے غیر جانبداری اور خاموشی اختیار کی تو ہم سمجھیں کہ انہوں نے اسرائیل اور امریکہ ساتھ دیا ہے، وزیر اعظم سن لیں کہ ابھی چین نہیں بلکہ بیت المقدس اورمسجد اقصیٰ بچانے کے لیے فلسطین جانے کا وقت ہے۔

امیرجماعت اسلامی کا مزید کہناتھاکہ آرمی چیف صاحب اس وقت صلاح الدین ایوبی، محمود غزنوی بن جائیں،کچھ لوگ معیشت کو بہتر کرنے کے لیے بات کررہے ہیں،یہ وقت آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کی غلامی کا نہیں، پاکستان کے لوگوں نے ثابت کردیا ہے کہ ہمارا جینا اور مرنا فلسطین کے لیے ہے۔ہم حکمرانوں کو متنبہ کرنا چاہتے ہیں کہ اپنا رخ امت کی طرف کریں اور امت کے جذبات کے مطابق بیانات دیں،حکومت پاکستان اور آرمی چیف سے کہنا چاہتے ہیں کہ عالم کفر اسرائیل کے ساتھ ہے اس لیے فلسطینی بھائیوں کی مدد کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ہم اللہ پر ایمان رکھتے ہیں ۔امت کی بیداری اور جذبہ طوفان کے آگے نہ اسرائیل اور نہ ان کا سرپرست امریکہ ٹھہر سکے گا۔

امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مسلم حکمرانوں پرافسوس ہوتا ہے،نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اسرائیل اور فسلطین کو دوریاست کا مسئلہ کہتے ہیں، دوریاستی مسئلہ بولنے والے حکمراں امت مسلمہ کے غدار ہیں،آرمی چیف پور ی امت مسلمہ کے آرمی چیف کو فون کریں اور پیغام پہنچائیں کہ اگر فلسطین پر حملہ کیا تو ہم فلسطین کے ساتھ ہیں،آرمی چیف کو امت مسلمہ کی ترجمانی کرنا ہوگی، مسجد اقصیٰ مسلمانوں کی مسجد ہے، یہ تاریخی مسجد ہے۔

google.co.id
royal188
royal 188
slot online
rtp slot
https://royal188-akun.shop
royal188
royal 188
slot online
slot online
situs slot
situs slot online
link slot gacor
slot gacor hari ini
situs slot gacor
slot online gacor
slot gacor
dungunbaru