Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
اجرتی قاتل اوربینک سے نکلنے والوں کو لوٹنے والے دو ڈکیت گرفتار |

اجرتی قاتل اوربینک سے نکلنے والوں کو لوٹنے والے دو ڈکیت گرفتار

کراچی: ایس آئی یو نے شارع نورجہاں سے اجرتی قاتل احمد شیرین عرف شیرین جانان عرف خلجی ولد گلاب خان عرف گلاب شیرین کو گرفتارکرلیا،ملزم نے مبینہ طورپراجرت پرلوگوں کو قتل کرنے،اپنی بیوی کو بھی قتل کرنے اوراپنی سالی کو اغوا کرکے فروخت کرنے کا انکشاف کیا ہے۔

مبینہ طورپرملزم نے سال 2007 میں پاک کالونی میں بدین نامی شخص کو اجرت پر اپنے دیگرساتھیوں کیساتھ مل کر فائرنگ کرکے قتل کیا تھا جسکا مقدمہ الزام نمبر 182/2007 تھانہ پاک کالونی کراچی میں درج ہے اورملزم اس کیس میں اشتہاری تھا،سال 2007 میں اپنی سالی سعدیہ کو ساتھیوں کے ساتھ ملکر کورنگی سے اغوا کیا تھا اورفیصل آباد میں افغان شہری کو ایک لاکھ میں فروخت کیا۔

ملزم نے 2010 میں بیوی کو صوبہ خیبرپختونخوا لے جاکرقتل کیا تھا،ملزم نے جہانزیب نامی شخص کے کہنے پرقاٸد آباد میں زمین کے جھگڑے پرلالے نامی شخص کو قتل کرنیکا انکشاف کیا ہے۔

ایس آئی یو نے گلستان جوہرسے بینکوں سے کیش لیکرجانے والوں کو لوٹنے والے 2 ڈکیت گرفتارکرلئے،ملزمان میں محمد عمران شاہ ولد محمد صدیق اورجنید احمد ولد راشد احمد شامل ہیں۔