کراچی: موسم گرم ہوتے ہی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی گئی،کراچی کے مختلف علاقوں میں دن میں چاربار ایک ایک گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کسی اعلان کے بغیر8 گھنٹے کردیا گیا۔
ہفتے کو ایک گھنٹے بند کی جانے والی بجلی دو،دو گھنٹے کیلئے چارمرتبہ بند کی گئی،کورنگی،لانڈھی،ملیر،گلستان جوہر،کیماڑی،قیوم آباد،الواسع ٹاؤن،کورنگی کراسنگ،اخترکالونی،پی ای سی ایچ ایس سمیت مختلف علاقوں میں روزانہ وقفے وقفے سے ایک،ایک گھنٹہ اورمجموعی طورپرچارگھنٹے بند کی جانیوالی بجلی کے لوڈ شیڈنگ دورانیے میں 4 گھنٹئے کا اضافہ کردیا گیا اوردن کو مختلف اوقات میں ایک ایک گھنٹے کی بجائے دو،دو گھنٹے بجلی کی سپلائی معطل کی گئی۔
کورنگی،ملیر،گلستان جوہرکے صارفین کا کہنا ہے بعض علاقوں میں ہفتہ کو نمازفجرکے اوقات میں چھ بجے ایک گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے دن کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ کراچی میں درجہ حرارت میں اضافے کے بعد شروع کیا گیا۔
کے ای ترجمان نے اچانک لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ میں اضافے پرلاعلمی کا اظہارکیا۔
