کراچی : کورنگی اور سائٹ صنعتی ایریا کی حدود دو گواداموں آتشزدگی کے واقعات میں لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔
کورنگی مہران ٹاؤن میں واقع لکڑی کے گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے دیگر مقامات کو اپنی لپیٹ میں لینا شروع کردیا۔
آگ لگنے کے باعث اندر موجود لکڑیاں مکمل طور پر جل گئیں۔
سائٹ کے ایک گودام میں بھی آتشزدگی کی اطلاع ہے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
