کے ڈی اے آل یونینز ایکشن کمیٹی کے ایک وفد نے ڈی جیSBCA ظفر احسان سے ملاقات کی جس میں کے ڈی اے کے واجبات جوکہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے کے ڈی اے کو اداکرنے ہیں۔ اس سلسلے میں ڈی جیSBCA نے تمام واجبات کی ادائیگی کی تفیصلات سنی اور ان واجبات کی ادائیگی کو یقینی بنانے کی یقین دہانی کرائی۔ اس ضمن میں اْن کا کہنا تھا کہ ہم آپ کی ادائیگیاں کرنے پر متفق ہیں تاہم ہماری مجبوری ہیں کہ ہم سندھ حکومت کی منظوری کے بغیر کوئی بھی ادائیگی نہیں کرسکتے۔
انہوں نے ڈی جی کے ڈی اے سے ملاقات کر کے ْان سے گزارش کریں کہ آپ سندھ حکومت سے درخواست کریں کہ وہ کے ڈی اے کے واجبات کی ادائیگی کے لئے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی پر واجب الادارقم کی ادائیگی کے لئے اقدامات کریں۔تاکہ ادارے کو مالی بحران سے نکلنے میں مدد ہوسکے۔ اس سلسلے میں ڈی جیSBCA نے اس بات کا اظہار کیا کہ ہم سندھ حکومت کے کسی بھی آڈر کے بغیر کسی بھی قسم کی ادائیگی نہیں کرسکتے۔ اس سلسلے میں ہم ڈی جی کے ڈی اے اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ و دیگر حکومت سندھ کے اعلیٰ عہدیدداران سے بھی درخواست کرتے ہیں کہ اس سلسلے میں آپ تمام ذمہ دار بھی ہر ممکن تعاؤن کریں۔
اس میٹنگ میں کے ڈی اے مزدور یونین کے عبدالمتین وحید، غلام نبی شاہ، کے ڈی اے ایمپلائز یونین کے شاہد سلیم، قمر عباس، اور وطن پرست کے یونین کے ذیشان ملک، اور نسیم انصاری نے شرکت کی۔ اس سلسلے میں ڈی جی SBCA سے جلد دوسری میٹنگ بھی کی جائیگی تاکہ اس واجبات کی ادائیگی کو جلد از جلد ممکن بنایا جائے۔