آئیڈیاز 2022ءایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی کی خدمات کا اعتراف

ڈی ایم سی ایسٹ کی خدمات رحمت اللہ شیخ کی سربراہی میں ایک مرتبہ پھر تسلیم

آئیڈیاز 2022 میں بہترین خدمات پر ڈی ایم سی ایسٹ اور ایڈمنسٹریٹر رحمت اللہ شیخ کی خدمات کا اعتراف

لیفٹینینٹ کرنل اور ڈائریکٹرجنرل DEPO کی جانب سے اعجاز احمد بھٹی کی جانب سے تعریفی خط کا اجرا

ڈی ایم سی ایسٹ نے ایڈمنسٹریٹر رحمت اللہ شیخ کی سربراہی میں آئیڈیاز 2022 ء میں بہترین کام سر انجام دیا، لیفٹینینٹ کرنل اعجاز احمد بھٹی

کراچی….. ڈی ایم سی ایسٹ اور ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ رحمت اللہ شیخ کی آئیڈیاز 2022 ء میں خدمات کی فراہمی کو تسلیم کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل DEPO کی جانب سے لیفٹیننٹ کرنل اعجاز احمد بھٹی نے تعریفی خط کا اجرا کیا ہے جس میں آئیڈیاز 2022 ء میں بہترین بلدیاتی خدمات کی فراہمی پر ڈی ایم سی ایسٹ اور ایڈمنسٹریٹر رحمت اللہ شیخ کی خدمات پر انہیں سراہا گیا ہے ایڈمنسٹریٹر رحمت اللہ شیخ کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ایک مکمل اہلیت کے حامل افسر ہیں جو کام کرنے اور کروانے میں مہارت رکھتے ہیں.
ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ رحمت اللہ شیخ نے ڈائریکٹرجنرل DEPO کی جانب سے ستائش پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہمیں آئیڈیاز 2022 کے حوالے سے جو ذمہ داریاں دی گئیں تھیں ہم نے اسے بھرپور طریقے سے انجام دینے کیلئے اپنا کردار ادا کیا کوشش کرتے ہیں کہ جو بھی ذمہ داریاں ہمیں دی گء ہیں اسے ایمانداری سے سر انجام دیا جائے اور میرے اور ڈی ایم سی ایسٹ کیلئے اعزاز ہے کہ خدمات کو تسلیم کیا جارہا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں: