تحقیقاتی اداروں نے سابق گورنر سندھ عشرت العباد کے خلاف زمینوں پر قبضوں اور کرپشن کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
ذرائع کو ملنے والی اطلاع کے مطابق تحقیقاتی اداروں نے زمینوں پر قبضے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا، جنہوں نے دوران تفتیش عشرت العباد کی پشت پناہی اور ملوث ہونے کے انکشافات کیے۔
لینڈ مافیا کے کارندوں کے انکشافات کے بعد تحقیقیاتی اداروں نے عشرت العباد سے جڑے کئی قریبی لوگوں کو بھی حراست میں لے لیا جبکہ سابق گورنر سندھ کے خلاف کرپشن اور زمینوں پر قبضے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
واضح رہے کہ چار سال قبل عشرت العباد کے بھائی نے بھی گھروں اور زمینوں پر قبضے کے حوالے سے اپنے بھائی پر سنگین الزامات عائد کیے تھے، جس کے بعد یہ معاملہ ٹھنڈا ہوگیا تھا۔