سابق رہنماپی ٹی آئی فیصل واڈ ا ایم کیوایم پاکستان شمولیت امکانات؟
شہرقائدکی سیاست میں تاریخ پہ تاریخ کے ساتھ تجربات پرتجربات کا سلسلہ جاری
کراچی ۔۔۔۔۔۔۔امکانات و سیاست چولی دامن کے ساتھ نے شہرقائد کی سیاست میں مزید تجربات کے لیئے راستے ہموار کرنے کا سلسلہ ایکبار پھر شروع تاریخ پہ تاریخ کے بعد تجربات کے نئے امکانات منظرعام پر آنے کے لیئے تیار ہیں
قبولیت کی سندپاتے ہی صورتحال میں ڈرامائی تبدیلی آسکتی ہے جو وقتی طور پر چائے کی پیالی میں طوفان لانے کاسبب بن سکتی ہے ایم کیوایم پاکستان میں ہجوم جمع کرنے کی صلاحیت ماضی کے مقابلے میں بہت زیادہ ہے
ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما اور نااہل سینیٹر فیصل واڈا کے حوالے سے اطلاعات ہیں کہ وہ جلد ایم کیو ایم پاکستان میں شمولیت اختیار کریں گے
واضح رہے کہ ایک روز قبل پریس کانفرنس کرنے پر پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت نے فیصل واڈا کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے ان کی فوری رکنیت معطل کردی تھی ذرائع نے بتایا کہ فیصل واڈا کے ایم کیو ایم پاکستان میں شمولیت کے حوالے سے معاملات طے پاچکے ہیں
اور اس ضمن میں گزشتہ دنوں ایک مٹینگ بھی ہوئی ہے۔ آنے والے دنوں میں پی ٹی آئی رہنما سمیت دیگر اہم شخصیات کی ایم کیو ایم میں شمولیت ہوگی
جس کے بعد کراچی کی سیاست میں ملکی سطح پر نئے سیاسی منظر نامے کے ساتھ ابھر کر سامنے آئے گی دیکھنا ہوگا کہ کراچی سے تعلق رکھنے والے فیصل واڈا کی ممکنہ ایم کیوایم میں شمولیت کے حوالے سے کراچی کی سیاست میں کوئی مثبت اثرات مرتب ہونگے امکانات ،سیاست،شمولیت کے اس گٹھ جوڑ کاکیا نتیجہ نکلتا ہے جلد پتا لگ جائے گاc