کراچی : محکمہ خوراک سندھ نے روس سے 6 لاکھ 80 ہزارٹن گندم آنے کے بعد فلورملزاورچکی مالکان کو 2 لاکھ 27 ہزارٹن سرکاری گندم کا کوٹہ جاری کردیا،آٹے کی فی کلو160 روپے قیمت میں کمی آئے گی یا نہیں گارنٹی دینے پرکوئی تیارنہیں۔
کراچی میں فلورملز کو 97 ہزارٹن سرکاری گندم کا کوٹہ جاری کیا گیا اورچکی مالکان کو7 ہزار500 ٹن گندم جاری کی گئی جبکہ حیدرآباد فلورملزمالکان کو 27 ہزار947 ٹن،چکی مالکان کو 7 ہزارٹن سرکاری گندم جاری کی گئی،میرپورخاص میں فلورملز کو 8 ہزار662 ٹن اورچکی مالکان کو 2 ہزار888 ٹن گندم جاری کی گئی جبکہ شہید بے نظیرآباد،سکھراورلاڑکانہ میں بھی سرکاری گندم دی گئی ہے۔
سندھ بھرمیں مجموعی طورپر2 لاکھ 27 ہزارٹن سرکاری گندم 58 روپے 50 پیسے پرجاری کی گئی ہے،دوسری جانب فلورملزمالکان کا کہنا ہے کہ حکومت نے ابھی صرف کوٹہ مختص کیا ہے ۔
گندم آج (جمعرات) سے ملنا شروع ہوگی،سرکاری گندم ملنے کے بعد آٹے کی قیمت کم ہوکر95 روپے پرآنیکا امکان ہے۔
