Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کراچی : مزید نئے روٹس پر پیپلز الیکٹرک بس سروس چلانے کا فیصلہ | زرائع نیوز

کراچی : مزید نئے روٹس پر پیپلز الیکٹرک بس سروس چلانے کا فیصلہ

کراچی : سندھ حکومت نے کراچی میں ماہ رمضان کے دوران مزید نئے روٹس پر پیپلز الیکٹرک بس سروس چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن کی زیر صدارت پبلک ٹرانسپورٹ پروجیکٹس سے متعلق اجلاس ہوا۔

شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ کے تحت مزید نئی الیکٹرک بسیں لائی جارہی ہیں۔اجلاس میں پیپلز بس سروس، بی آر ٹی ریڈ لائن، اورنج لائن اور یلو لائن پروجیکٹس کا بھی جائزہ لیا گیا۔

وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ ایک ہفتے میں کورنگی میں شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹیٹیوٹ آف کارڈیو ویسکیلولر ڈیزیز اورجوہر چورنگی پر فلائی اوور کے منصوبوں کا افتتاح کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام نے پاکستان پیپلز پارٹی کو بلدیاتی انتخابات میں بھاری مینڈیٹ دیا ہے، ان کی توقعات پر پورا اترنا ہماری ترجیح ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ یلیو لائن پروجیکٹ پر جلد کام کا آغاز کرنے جا رہے ہیں، جام صادق پل کا ٹینڈر 2 مئی تک ایوارڈ کر دیا جائے، اس میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ بی آر ٹی ریڈ لائن پروجیکٹ کے کنٹریکٹرز کو رواں ہفتہ 400 ملین روپے کی ادائیگیاں کردی ہیں۔