Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
بی کام ریگولر کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع | زرائع نیوز

بی کام ریگولر کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

کراچی: جامعہ کراچی کے بی کام ریگولر کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہےناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفر حسین کے مطابق بی کام ریگولرسالانہ امتحانات برائے 2022 ء کے لئے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 200 روپے لیٹ فیس کے ساتھ 02 مئی 2023 ء تک توسیع کردی گئی ہے۔

بی کام سال اول(فیل ہونے والے)اور بی کام سال دوئم کے طلبہ اپنے امتحانی فارم 7900 روپے فیس کے ساتھ جبکہ بی کام باہم کے طلبہ اپنے امتحانی فارم 15600 روپے فیس کے ساتھ کے ساتھ02 مئی 2023 ء تک جمع کراسکتے ہیں۔

2016 ء یا اس سے قبل کی انرولمنٹ کے حامل طلبہ 3000 روپے اضافی فیس کے ساتھ امتحانی فارم جمع کراسکتے ہیں جبکہ 2013 ء یا اس سے قبل آخری بار امتحان میں شرکت کرنے والے طلبہ 10000 روپے اضافی چارجز کے ساتھ اپنے امتحانی فارم جمع کراسکتے ہیں۔