Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
بابر اعظم نے انٹرنیشنل کرکٹ میں 12 ہزار رنز مکمل کرلیے | زرائع نیوز

بابر اعظم نے انٹرنیشنل کرکٹ میں 12 ہزار رنز مکمل کرلیے

لاہور : پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے انٹرنیشنل کرکٹ میں 12 ہزار رنز مکمل کرلیے۔بابر اعظم نے تینوں فارمیٹ میں مجموعی طور پر 277 اننگز میں 12 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کیا۔

پاکستانی بیٹر نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں 3485 اور ٹیسٹ کرکٹ میں 3696 رنز بنائے ہیں جبکہ ون ڈے کرکٹ میں بابر اعظم 4800 سے زائد رنز بنا چکے ہیں۔

بابر اعظم 12 ہزار بین الاقوامی رنز مکمل کرنے والے تیز ترین پاکستانی اور دوسرے تیز ترین ایشین بیٹر ہیں۔بابر اعظم مجموعی طور پر 12 ہزار انٹرنیشنل رنز کرنے والے آٹھویں پاکستانی ہیں۔