Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
تیلگو اداکار ننداموری بالا کرشنا نے نرس کوغیر اخلاقی ریمارکس پرمعذرت کر لی | زرائع نیوز

تیلگو اداکار ننداموری بالا کرشنا نے نرس کوغیر اخلاقی ریمارکس پرمعذرت کر لی

ممبئی: تیلگو فلموں کے معروف اداکار نندا موری بالا کرشنا کو ٹاک شو میں نرس کے حوالے سے غیر اخلاقی ریمارکس دینا مہنگا پڑگیا اور انہیں اس پر معذرت کرنا پڑگئی۔

62 سالہ اداکار، پروڈیوسر اور سیاستداں بالا کرشنا نے اپنے ایک ایکسیڈنٹ کے بعد اسپتال میں اٹینڈ کرنے والی ایک نرس کی خوبصورٹی پر کچھ غیر اخلاقی جملے کہے تھے۔

واضح رہے کہ جنوری کا مہینہ اس مرتبہ ان کے لیے نہایت ہی شاندار رہا، اس کی وجہ ان کے کیریئر کی بڑی بلاک بسٹر فلم ’ویرا سمہا ریڈی‘ بنی جس پر وہ بہت مسرور ہیں۔

بعدازاں بالا کرشنا کو اپنے فیس بک پیج پر معذرت کرنا پڑی۔ انہوں نے تحریر کیا کہ وہ نرسنگ کے پیشے کو بدنام کرنے کے الزام کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کرتے ہیں۔میں نے جو کچھ کہا تھا اس کا مطلب بالکل تبدیل کردیا گیا، میں نرسوں اور اس پیشے کو بہت زیادہ عزت اور احترام کے درجے پر سمجھتا ہوں، اس کے باوجود اگر میرے لفظوں سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو میں معافی چاہتا ہوں۔