Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ڈالر 275 روپے 30 پیسے ہوگیا | زرائع نیوز

ڈالر 275 روپے 30 پیسے ہوگیا

کراچی : انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر 275 روپے 30 پیسے ہوگیا ہے۔ امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافے نے پاکستانی روپے کی کمر توڑ کر رکھ دی۔ انٹربینک میں ڈالر آج ایک روپے 28 پیسے مہنگا ہوا۔

آج کاروباری ہفتے کے پہلے دن کے آغاز میں امریکی ڈالر مزید مہنگا ہوا لیکن ٹریڈنگ کے دوران سستا بھی ہوا۔انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 58 پیسے سستا ہونے کے بعد 274 روپے کا ہوا۔ تاہم دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 275 روپے 30 پیسے بند ہوا۔

انٹربینک میں گزشتہ ہفتے کاروبار کے اختتام پر ڈالر 276.58 روپے کا تھا۔ٹریڈنگ کے دوران اوپن مارکیٹ میں ڈالر 4 روپے سستا ہونے کے بعد 279 روپے کا ہوگیا تھا۔